Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 01, 2019 03:59 pm views : 459

Location : National Assembly

Islamabad- Pakistan will not attend OIC moot, FM Qureshi
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان کا او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنیکا اعلان

پاکستان نے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں نہیں جاؤں گا، ترکی نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہے، بھارت او آئی سی کا رکن نہیں ہے، سیکریٹری جنرل او آئی سی بھی لاعلم تھے، یو اے ای نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا یو اے ای سے درخواست کی بھارت کو دعوت کے فیصلے پر نظرثانی کریں یا اجلاس ملتوی کر دیں، فیصلہ کیا ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں نہیں جاؤں گا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا مائیک پومپیو کے سامنے خطے کا تناظر اور پاکستان کا موقف پیش کیا، امریکی صدر نے ہنوئی میں ایک بیان دیا جو قابل غور ہے۔
انہوں نے کہا نہیں چاہتے خطے کا امن تباہ ہو، صدر ٹرمپ کے بیان کو سراہتا ہوں اور ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، نریندر مودی سیاست کیلئے فوجیوں کی ہلاکت کو استعمال کرنا چاہ رہے ہیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا وزیراعظم نے ایوان میں کہا تھا خیر سگالی کے طور پر آج بھارتی پائلٹ رہا کریں گے، آج بذریعہ واہگہ بارڈر بھارتی پائلٹ کو روانہ کر دیا جائے گا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved