سول ایوی ایشن نے ابتدائی طور پر 4 ہوائی اڈوں سے ملکی فضائی حدود بحال کردیں۔سول ایوی ایشن ہیڈ کوارٹر میں فضائی حدود کھولنے
سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ابتدائی طور پر ملک کے 4 ہوائی اڈوں سے
پروازیں چلانے پر غور کیا گیا۔
ابتدائی طور پر کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور سے
پروازیں بحال کی جائیں گی اور ایران اور مسقط کے راستے آنے والی پروازوں
کو آمدورفت کی اجازت ہوگی البتہ مغربی روٹ سے آنے والے طیاروں کو
پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترنے کے حوالے سے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
سعودی
عرب جانے والے ایک مسافر انجم رئوف کا کہنا تھا کہ کافی وقت سے سنتے آرہے
ہیں آج کھلے گا کل کھلے گا لیکن شکر ہے کہ حکومت کو ہمارے درد کا احساس
ہوااب ہم لوگ اپنے ملک واپس جاسکیں گے۔
ایک
اور مسافر ناصر محمود کا کہنا تھا کہ ٹینشن تھوڑی بہت تو ہوتی ہے لیکن ہم
پھر بھی خوش ہیں۔ پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد، ایئر پورٹس کھل
گئے ہیں بہت اچھی بات ہے ۔ اب سب اپنی اپنی منزلوں کی طرف جارہے ہیں۔
واضح
رہے کہ فضائی سفر معطلی کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فضائی سفر معطلی کی وجہ سے مسافروں کی بڑی تعداد ایئر پورٹ پر فضائی سفر
بحالی کا انتظار کرتی رہی۔