Mar 01, 2019 08:06 pm
views : 385
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistanis Heroes Welfare and National Bank Organizes Schools Compitation Program
کراچی، پاکستانی ہیروز ویلفیئرز آرگنائزیشن اور نیشنل بینک کے تحت اسکول مقابلوں کا انعقاد
پاکستانی ہیروز ویلفیئرز آرگنائزیشن نے نیشنل بینک کے اشتراک سے ’’ماں کا
پرورش میں کردار ‘‘کے عنوان سے اسکاؤٹ آڈیٹوریم اسپورٹس کمپلیکس میں اسکول
مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلوں میں طلباء وطالبات کی جانب سے موسیقی،
ٹیبلوز اور تقریریں پیش کی گئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا۔
اسکولوں کی چھوٹی طالبات نے ٹیبلو پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔ طلباء نے پریڈ کرکے پاک فوج کو سلام تحسین پیش کیا ۔
تقریب میں موجود پاکستانی ہیروز ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری ایس
ایم سبطین نقوی کا کہنا تھا کہ مقابلوں کا عنوان ’’ ماں کا پرورش میں
کردار‘‘ ایسا لفظ ہے جب ماں کا نام آگیا اس میں تمام کائنات اللہ تعالیٰ نے
سموں دی اور اس کے قدموں تلے جنت رکھ دی یقیناًیہ اس کی پرورش ہی ہے جو
پوری دنیا میں لوگ اپنا اپنا حصہ بٹاتے ہیں ۔ ماں مختلف انداز میں اپنے
بچوں کو تربیت دیتی ہے اور کوئی ڈاکٹر بنتا ہے، کوئی انجینئر بنتا ہے اور
کوئی مملکت سربرہان کے عہدے پر فائز ہوتا ہے۔
تقریب میں شریک نیشنل بینک کے ترجمان سید ابن حسن کا کہنا تھا کہ اسکول
مقابلوں کا انعقاد ایسے موقع پر ہورہا ہے جب پاکستان اور بھارت کے مابین
کشیدگی جاری ہے تاہم پاکستان اور پاکستانی عوام امن پسند ہیں لیکن بھارت کی
جانب سے مسلسل جارحیت جاری ہے، اس کا جواب دینا نہ صرف فوج بلکہ عوام
کیلئے بھی ضروری ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔