حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام نے ظالمانہ
قرار دیتے ہوئے اسے یکسر مسترد کردیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ تبدیلی سرکار
عوام کی مشکلات کو کم کرنے کی بجائے مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔ مہنگائی کے اس
عالم میں پیٹرول کی قیمتو ں میں ڈھائی روپے کا اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
ایک شہری انداز علی کا کہنا تھا کہ غلط اضافہ کیا ہے نہیں کرنا چاہئے تھا
کوئی بحران بھی نہیں پڑا تھا جو انہوں نے ریٹ بڑھادئیے۔ حکومت کو سوچنا
چاہئے اس بارے میں یہ غلط کیا ہے۔
ایک اور شہری عبدالقادر کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کیسے افورڈ کرے گا۔
بہرحال ظلم ہے پاکستانی عوام پر ، پیٹرول پر پیسے کم ہونے چاہیئں۔
ایک
بزرگ شہری شمس محمد کا کہنا تھا کہ یہ آئے روز پیٹرول کے نرخ بڑھاتے رہتے
ہیں۔حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ایک سال میں پیسے بڑھائے جایا کریں۔