ملتان، لڑکے سے لڑکے کی شادی کی تقریب میں چھاپہ،
دلہن نما لڑکےسمیت سینکڑوں افرادگرفتار
ملتان پولیس کی 40 رکنی ٹیم نے لڑکے سے لڑکے کی شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا۔ پولیس نے اڈہ بند بوسن کے علاقے میں لڑکے کی لڑکے کے ساتھ شادی کی تقریب میں
دلہن نما لڑکے مجاہد سمیت سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہو نے والوں میں خواجہ سرائوں، اوباش نوجوانوں، اشتہاری ملزمان سمیت سرکاری اہلکار بھی شامل ہیں۔
مرکزی ملزم دلہا شوہر عامر علی ڈھلو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
دلہن مجاد کے مطابق ہماری شادی ایک روز قبل ہو چکی تھی، آج ولیمہ تھا۔
تقریب میں شہر بھر سے درجنوں کی تعداد میں قیمتی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔