لاہور، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کا سر بلند
وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو رہا کرنے کے
اقدام کو عوام نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے بین الاقوامی دنیا میں
پاکستان کا سر بلند ہوا ہے ۔ دنیا یہ سمجھ گئی ہے کہ پاکستان امن کا
خواہاں ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شہری سلطان رحمن کا کہنا
تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے ہیں، بھارتی پائلٹ کو چھو ڑکر وزیر اعظم نے ایک
اچھا پیغام دیا ہے۔ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا مسائل کا حل مذاکرات میں ہے۔
ایک اور شہری شیخ ارشد کا کہنا تھا کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے ہمارے ملک
کو فائدہ ہوگا۔ ہم نے عزت والا کام کیا ہے۔ اس اقدام سے بین الاقوامی لوگوں
کو پتہ لگا ہے کہ پاکستان کی نیت ٹھیک ہے جبکہ بھارت کی نیک خراب ہے۔ اللہ
تعالیٰ ہماری مدد کرے گا۔