Mar 02, 2019 05:41 pm
views : 405
Location : Domestic Place
Islamabad- Mishall Malik salute to Pakistan Government
اسلام آباد، بھارت بھی پاکستان کی طرح فراغدلی کا مظاہرہ کرے، مشعال ملک
حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے
پائلٹ کو رہا کرنے پر میں حکومت پاکستان کو مبارکباد پیش کرنا چاہتی ہوں
اور امید کرتی ہوں کہ بھارت بھی ایسا ہی طرز عمل اختیار کرتے ہوئے فراغدلی
کا مظاہرہ کرے گا اور تمام کشمیری جو اس کی قید میں ہیں وہ سب کو آزاد کرے
گا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ میں اپیل کرتی ہوں
کہ بھارتی جیلوں میں مقید بشمول میرے خاوند یاسین ملک اور وہ تمام لوگ جو
پولیس اسٹیشنز اور دوسری جگہوں پر قید ہیں ان کو فورا رہا کیا جائے گا۔
مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنازعہ کشمیر کے تصفیے تک دونوں ممالک میں
امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا۔ دونوں ممالک ایٹمی طاقتیں ہیں۔ ساری دنیا
کو اس مسئلہ پر سوچ بچار کرنی چاہیے تاکہ تباہی سے بچاجاسکے۔