راولپنڈی، بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ؛ پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افراد شہید
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 4 افرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک
بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر شہری
آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے گرم چشمہ، تتہ پانی، جنڈروٹ
سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
دوسری جانب بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان بھی شہید ہوئے، شہید
ہونے والوں میں حوالدار عبدالرب اورنائیک خرم شامل ہے جبکہ پاک فوج نے
منہ توڑ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاکستانی فوج کی
کارروائی سے بھارتی چوکیوں اور بھارتی فوجی دستوں کونقصان پہنچا۔