اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں وزارت صحت کا ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے ایک انقلابی قدم
وفاقی دارالحکومت میں وزارت صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کیلئے ایک انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔
وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد میں متعدی امراض کی روک تھام
اور علاج کیلئے جی سیون تھری ڈسپنسری میں ماڈل سینٹر کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سینٹر میں
ہیپاٹائٹس 'سی' فری منصوبے کے تحت مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت فراہم کر دی
گئی ہے۔اس ماڈل سینٹر میں ٹی بی کی اسکریننگ اور اس کا مفت علاج
ہوگا۔پاکستان میں تقریباً ایک کروڑ افراد ہیپاٹائٹس سی میں مبتلا یا اس کا
شکار ہیں۔پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی کا بوجھ دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر
ہے۔ وزارت صحت متعدی امراض پر قابو پانے کے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی
ہے۔ہپٹاٹائٹس "سی" فری علاج منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں کچی
بستیوں میں ہیٹاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ٹیسٹ اور مفت ادویات فراہم کی جائیں
گی۔دوسرے مرحلے میں پورے اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس"سی" اور متعدی امراض سے
متاثرمریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ
پولی کلینک کی ڈسپنسری جی سیون تھری میں قائم ہیپاٹائٹس سنٹر میں جین
ایکسپرٹ ٹیسٹ مشین نصب کی ہے۔ اسلام آباد کی کچی بستیوں میں گھر گھر جا کر
ہیپاٹائٹس " سی" کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔مریضوں کو ہیپاٹائٹس سینٹر میں
رجسٹرڈ کیا جائے گا جہاں انہیں مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں
گی۔اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا مفت علاج اور ویکسینیشن کی
جائے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری لانے کے انقلابی
تبدیلیاں لا رہے ہیں۔عام آدمی کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے
لئے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت انسانوں کی فلاح و
بہبود اور صحت پر وسائل خرچ کر رہی ہے۔ماضی میں صحت کے شعبہ کو نظر انداز
کیا گیا۔صحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع
ہوگئے ہیں۔