Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 02, 2019 08:03 pm views : 449

Location : Governor House

Lahore- Pakistan desires peace, not war, FM Qureshi
  • Urdu

لاہور، پاکستان جنگ نہیں،امن چاہتا ہے،بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ،پاکستان جنگ نہیں،امن چاہتا ہے، بھارت آگ سے کھیل رہا ہے، صورتحال میں پارلیمنٹ کا کردار تاریخی ہے، پاک فضائیہ نے بھی ثابت کردیا کہ جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے جو چال چلی وہ الٹی پڑگئی، بھارتی حکومت مقبولیت کھو رہی ہے، ہمسایہ ملک کے میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دفترخارجہ پلوامہ واقعے سے پہلے ایکٹیویٹ ہوچکا تھا، ہمیں خدشہ تھا مودی مقبولیت کھونے پرکوئی نہ کوئی حرکت کریں گے، ڈرتھا کوئی مس ایڈوانچرہوسکتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پورے بھارت میں مودی جیسی سوچ نہیں ہے، بھارت میں بڑا طبقہ جنگ نہیں چاہتا، آج طالبان اورامریکا بھی مذاکرات کررہے ہیں، اس تناظرمیں پاکستان نہیں چاہے گا کہ مشرقی سرحد پر جنگ کے بادل منڈلائیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ابھی نندن کی رہائی پر کوئی عالمی دباؤنہیں تھا، یہ عمران خان کا بڑا پن ہے، بھارت کی قید میں شاکراللہ کی حفاظت بھارتی جیل حکام کی ذمہ داری بنتی تھی،بھارت ناکام رہا، ہم نے وہ کیا جوہمیں کرنا چاہیے تھا، انھوں نے اپنی ذمہ داری نہیں نبھائی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved