لاہور، بھارتی جیل میں شہید کیے گئے شاکر اللہ کی میت پاکستان کے حوالے
پاکستان کی طرف سے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے جواب میں بھارت کی جے
پورجیل میں انتہا پسندوں کے تشدد سے شہید ہونیوالے پاکستانی شہری شاکراللہ
کی میت پاکستان کے حوالے کردی گئی۔جے پور راجستھان کی جیل میں قیدشاکراللہ کو20 فروری کو جیل میں ہی
قیدانتہاپسندوں نے پتھروں سے حملہ کرکے شہیدکردیا تھا ۔شاکراللہ کی میت
راجستھان کے ایک اسپتال کے سردخانے میں رکھی گئی تھی جبکہ میت واپس لانے
کے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے اور انصاربرنی ٹرسٹ نے اہم کردار ادا
کیا۔
بھارتی حکام کی جانب سے شاکر اللہ کی میت کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام
کے حوالے کیا گیا اس موقع پع میت لینے کے لیے مقتول کی فیملی بھی واہگہ
بارڈر پر موجود تھی۔
شاکراللہ کی جیل میں شہادت کے بعد بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدپاکستانی
قیدیوں کی سیکیورٹی بڑھائی جاچکی ہے اورانہیں عام قیدیوں سے الگ بیرکوں میں
رکھا گیا ہے۔ جودھ پور، جے پور اورراجستھان کی مختلف جیلوںمیں قیدپاکستانی
قیدیوں کی سیکیورٹی میں زیادہ اضافہ کیاگیاہے۔