Mar 02, 2019 08:21 pm
views : 470
Location : different areas
Islamabad- Rain in city, Weather Pleasant
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا
ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد میں باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سے فضاء نکھرتے ہی شہریوں
کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ بارش ہونے کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ
ہوگیا ہے۔
ایک شہری عثمان بلگرامی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا خاصا ہے کہ یہاں کا
موسم 60 اور 70ء کی دہائی میں بڑا طویل سردیوں کا موسم ہوتا تھا لیکن موسمی
تبدیلیوں کی وجہ سے فرق پڑا ہے اور سردیوں کم ہوتی چلی گئیں لیکن اس مرتبہ
بہت اچھی بارشیں ہوئی ہیں، کافی سالوں کے بعد یہ موسم اسلام آباد میں
دوبارہ آیا ہے، پاکستان پانی کی کمی کا شکار رہا ہے، اچھی بارشوں کی وجہ سے
پاکستان میں پانی کا بحران نہیں ہوگا۔ پاکستان ایک زرعی ملک ہے بارشیں
ہونا اچھی بات ہے۔
ایک اور شہری جنید سوری کا کہنا تھا کہ صرف اسلام آباد میں نہیں پوری دنیا
میں اس وقت موسم تبدیل ہورہا ہے، بیس سال پہلے دیکھیں تو اسلام آباد اور
مری کا ایک جیسا ہوتا ہے لیکن اب اسلام آباد اور لاہور کا گرمیوں میں ایک
جیسا موسم ہوتا ہے۔ سردی اچھی ہوتی ہیں لیکن غریب آدمی کیلئے سردیاں اچھی
نہیں ہیں، بارشوں میں مزدوروں کا کام رک جاتا ہے اور وہ گھروں میں محصور ہو
کر رہ جاتے ہیں۔