صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں شہید شاکراللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں شاکراللہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
شہریوں نے شاکراللہ کی میت پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکیں، شاکراللہ کی تدفین جیسروالا گاؤں کے قبرستان میں ہوگی۔
بھارت نے جے پور کی جیل میں قید کے دوران تشدد کے بعد قتل کیے جانے والے شہری شاکراللہ کی میت پاکستانی حکام کے حوالے کی تھی۔
پاکستانی
شہری شاکراللہ کی میت گزشتہ روز علی الصبح واہگہ بارڈر پرپہنچائی گئی تھی،
شاکراللہ کی میت واہگہ بارڈر پرپاکستانی حکام کے حوالے کی گئی تھی، میت
وصول کرنے کے لیے شاکراللہ کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔
شاکراللہ کے
بھائی شہزاد گلفام نے بتایا تھا کہ 47 سالہ شاکراللہ ذہنی مریض تھا۔ ان کا
کہنا تھا کہ شاکراللہ شکرگڑھ کے نزدیک میلہ دیکھنے گیا تھا اور 2003 میں
غلطی سے سرحد عبورکرگیا تھا۔