Mar 03, 2019 03:24 pm
views : 464
Location : Different Cities
Islamabad- Snowfall in Upper Areas in Country
اسلام آباد،ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری
ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ دیگر شہروں میں بارش اور بوندا باندی سے موسم سہانا ہوگیا ہے۔
کوئٹہ
سمیت قلات، لوئر دیر، استور، مری، آزاد کشمیر اور شمالی وزیرستان کے نواحی
علاقوں میں تین روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں
بے انتہا اضافہ ہوگیا ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع نیلم، ہٹیاں، بالا باغ،
حویلی اور پونچھ کے میدانی علاقوں کے پہاڑوں کو برفباری نے لپیٹ میں لے لیا
جب کہ شمالی وزیرستان کے علاقے شوال، رزمک اور دتہ خیل میں بھی برفباری
ہورہی ہے۔
سوات کے علاقے کالام اور ملم جبہ میں جب کہ لوئردیر کے علاقے
مسکینئ درہ، کلپانی، وادی لڑم، بنشاہی اور لاموتے میں بھی برفباری اور
بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مخلتف شہروں میں مطلع جزوی ابرآلود ہے اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔