لائن
آف کنٹرول پر شدید کشیدگی کے با عث سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر دی
دونوں اطراف سے درجنوں مال بردار ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کر نے سے
روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف
ورزیوں کے باعث پیدا شدہ کشیدہ صورتحال کے باعث کئی روز سےسرینگر مظفرآباد
کے درمیان ہونے والی انٹرا کشمیر تجارت معطل ہےپہلے بھارتی انتظامیہ کی
جانب سے تجارت کرنے کی رضامندی ظاہر کی گئی اور عین وقت پر تجارت کرنے سے
انکار کر دیاگیاجس کے بعد سرینگر مظفرآباد تجارت معطل کر کے ایک بار پھر
درجنوں ٹرکوں کو لائن آف کنٹرول کراس کرنے سے روک دیا گیا بھارت کی جانب سے
تجارت معطل کرنے کے بعد مقبوضہ کشمیر جانے کے لیے لائن آف کنٹرول چکوٹھی
پہنچنے والے متعدد ٹرک وآ پس محفوظ مقام کی طرف آگئے ہیں ۔
ایک نوجوان
معین کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بارڈر
پر فائرنگ کی وجہ سے تجارت بھی معطل ہےاس صورتحال میں ہم اپنی فوج کے ساتھ
کھڑے ہیں۔
ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کشمیر کی عوام اپنی فوج کے ساتھ ملکر سرحدوں کا دفاع کرتیص ریہ ہے اور آئندہ بھی کریں گے۔
محمد فہیم کا کہنا تھا کہ ایل او سی کے اطراف میں بسنے والے بالکل مطمئن ہیں اور اپنے کاموں میں مشغول ہیں۔