Mar 03, 2019 08:11 pm
views : 509
Location : Domestic Place
Karachi- CM Sindh Murad Ali Shah Attend KLF
کراچی، بھارت اندرونی معاملات کی وجہ سے انتشار پھیلا رہا ہے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر
اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاک بھارت کشیدگی سے متعلق کہا ہے کہ
بھارت اندرونی معاملات کی وجہ سے انتشار پھیلا رہا ہے، بھارتی جارحیت کے
خلاف اپوزیشن حکومت کے ساتھ ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا
کراچی میں منعقدہ لیٹریچر فیسٹیول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ
ہمیشہ کوشش کی ملکی سلامتی پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں، پاکستان نے
ہمیشہ امن اور بہتر تعلقات کی بات کی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ
کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں، او آئی سی
کا پلیٹ فارم خالی نہیں چھوڑنا چاہیے تھا بھارت میں سیاسی جماعتیں نریندر
مودی کا ساتھ چھوڑ رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی
ایس ایل 4 کی کراچی منتقلی سے متعلق کہا ہے کہ دو سال قبل ایک میچ مانگا
تھا اب تو سارے میچز کراچی آرہے ہیں، سب مل کر پی ایس ایل کو کامیاب
بنائیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب مل کر پاکستان سپر لیگ 4 کو کامیاب بنائیں گے۔