لاہور
میں اسلامی جمعیت طلبا کہ جانب سے بھارتی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں
اسلامی جمعیت طلبا کے کارکنان کے علاوہ شہریوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت
کی مظاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین کی
جانب سےکشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی ۔
مظاہرین
کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرتی پائلٹ کو آزاد کرکے خطے میں امن کو فروغ
دیا جبکہ اس کے برعکس بھارت اپنی ریشہ دوانیوں سے باز نہ آیا اور اب بھی
سرحدی حدود کی خلاف ورزی کررہا ہے،ہم بھارت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس
وقت پوری قوم ایک ہے اور ہر محاذ پر اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے
کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے نکیال سیکٹر پر پاکستان کی شہری آبادی کا
نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجےمیں پاک فوج کے 2 جوانوں سمیت 2 شہری شہید ہو
گئے تھے۔