Mar 03, 2019 09:06 pm
views : 501
Location : Domestic Place
Gilgit- No clue to missing Italian, British climbers on Nanga Parbat
گللگت،نانگاپر بت پر لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کا کام روک دیا گیا
نانگا پربت سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے دو کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا ہے۔
تفصیلات
کےمطابق نانگا پربت اور محلقہ پہاڑی سلسلوں میں شدید برفباری جاری ہے، جس
کے باعث نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش میں جانے والے دو کوہ پیماؤں کی
تلاش کا کام روک دیا گیا ہے، لاپتہ کوہ پیماؤں کا تعلق اٹلی اور برطانیہ سے
ہے۔ اس سرچ آپریشن میں نامور پاکستانی کوہ پیماء محمد علی سدپارہ اور
اطالوی کوہ پیماء الیکس ٹیکسیکون شامل ہیں۔ چوبیس فروری کو نانگا پربت سر
کرنے کی کوشش کے دوران دونوں کوہ پیما لاپتہ ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ
اٹھائیس فروری کو پاک فوج نے نانگا پربت پر پھنسنے والے دو کوہ پیماوں کو
ریسکیو کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر مہیا کیا تھا۔ پاکستان میں تعینات اطالوی
سفیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اطالوی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کیلئے
پاک فوج نے ہیلی کاپٹر مہیا کردیا ہے۔ اطالوی سفیر اسٹیفن پونٹیکوروو کا
کہنا تھا کہ موسم ابرآلود ہے لیکن آپریشن کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ نانگا
پربت کا شمار دنیا کی نویں جبکہ پاکستان کی دوسری بلند چوٹی میں کیا جاتا
ہے، جس کی اونچائی 8126 میٹر ہے۔