نوشکی، پاک افغان سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال
پیدا ہوگئی
صوبہ
بلوچستان میں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری ہیں۔ پاک افغان سرحدی علاقوں میں
بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ ڈاک بور نالہ میں شدید طغیانی کے باعث
نوشکی کے علاقوں ڈاک بیدی،کلی مہراللہ،کلی مراد علی،کلی لنڈی اور محمود
زئی میں سیلابی پانی داخل ہوگیا۔سیلابی پانی میں درجنوں لوگ پھنس کر رہ
گئے ہیں۔پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔سیلاب سے متاثرہ
افراد نے ریت کے ٹیلوں پرپناہ لے لی۔
متاثرین
کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہی امداد پہنچائی جاسکتی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان
جام کمال نے ضلعی نوشکی میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق
متاثرین کو ایف سی کیمپ منتقل کیا جارہا ہے ۔ایف سی ،ضلعی انتظامیہ اور پی
ڈی ایم اے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سےمتاثرین کو امدادی سامان پہنچادیا گیا ہے۔