کراچی، پی ایس ایل کے پاکستان میں شیڈول تمام میچز کراچی منتقل
پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں، سرحدوں پر
کشیدگی کے پیش نظر لاہور میں میچز کی میزبانی کے فیصلے پر نظرثانی کی جا
رہی تھی۔ سیکورٹی حالات کے پیشِ نظر اور ایئرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے
پروڈکشن سامان لاہور نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے اب لاہور میں ہونے والے تمام
پی ایس ایل کے میچز کراچی میں ہوں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس ایل 4 کے لاہور
میں شیڈول میچوں کی کراچی منتقلی کا فیصلہ لاہور میں کمرشل فلائٹس کے تاخیر
سے آغاز کی وجہ سے کیا گیا ہے، کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنج ہوسکتے تھے
لہذا یہ میچز کراچی منتقل کئے گئے ہیں۔ نئے پروگرام کے تحت پی سی ایل کا
پاکستان کا مرحلہ 9 مارچ سے شروع ہوگا۔
پہلا مقابلہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شام
7 بجے شروع ہوگا، 10 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان
مقابلہ ہوگا۔ 11 مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے پہلا میچ لاہور قلندرز اور
ملتان سلطانز کا ہوگا جب کہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی
مدمقابل ہوں گے۔
ایک دن کے آرام کے بعد 13 مارچ کو کوالیفائر ون کا مقابلہ کوالیفائر ٹو سے
ہوگا، 14 مارچ کو ایلیمینٹر راؤنڈ ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ 15
مارچ کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہارنے والے سے ہوگا جب کہ 17 مارچ کو فائنل
ہوگا۔
شہر
بھر کی سڑکوں کو کھلاڑی کے پوسٹرز اور پی ایس ایل کے لوگوں سے مزین کیا
گیا ہے۔ پی ایس ایل کے میچز کے کراچی میں انعقاد سے شہریوں کے چہرے خوشی سے
کھل اٹھے ہیں۔
اس
حوالے سے ایک شہری محمد زاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے
اس سے ہمیں بہت خوشی ہے اور خاص طور پر کراچی میں جو میچز ہورہے ہیں ہم
اسے بہت انجوائے کریں گے۔ پی ایس ایل کے موقع پر
سیکیورٹی کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ دیگر ممالک کے کھلاڑی بھی
بغیر کسی خوف وخطر کے پاکستان میں آرہے ہیں۔
ایک اور شہری بشیر احمد کا کہنا تھا کہ
بہت خوشی ہورہی ہے، سب سے زیادہ خوشی ہے کہ کراچی کی رونقیں لوٹ آئیں ہیں۔
کراچی کے میدان آباد ہورہے ہیں۔ آٹھ کے آٹھ میچ کراچی میں ہورہے ہیں۔ ہم
خوب میزبانی کریں گے ۔
ایک بزرگ طاہر محمود کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش ہیں کہ پی ایس ایل سیزن فون کے پورے کے پورے آٹھ میچز کراچی میں
ہورہے ہیں۔ میں اپنی پوری فیملی کے ہمراہ میچز انجوائے کروں گا۔