اسلام آباد، مشکل وقت ابھی ختم
نہیں ہوا، سربراہ پاک فضائیہ
پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انو ر خان نے پاک فضائیہ کے
فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ان بیسز پرہوا بازوں ، ائیر
ڈیفنس ،انجئیرنگ اور سکیورٹی پر مامور عملے سے ملاقات بھی کی ۔
ائیر چیف نے دشمن کے خلاف حالیہ فضائی کامیابی کے دوران
عملے کے بلند حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
انہوں نے کہا " ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت
دی کہ ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپور انداز میں پورااترسکے۔
انہوں نے
مزید کہا کہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں مادرِ وطن کی سالمیت اور دفاع
کے فریضے کو بطریقِ احسن انجام دینے پر پوری قوم پاک فضائیہ پر نازاں
ہے"۔
مزید برآں انہوں نے عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم
نہیں ہوا۔ ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپورجواب دینے
کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا ہو گا۔