Mar 04, 2019 05:45 pm
views : 454
Location : PM House
Islamabad- Trade and Investment is an important pillar of our foreign Policy, PM
اسلام آباد، اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کے پہلے چھ ماہ میں معاشی چیلنجز
کا سامنا رہا تاہم اب اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کےایک وفد نے ملاقات کی۔
وفد
میں صدر اوورسیز انویسٹر چیمبر شازیہ سید، چیئرمین پاکستان بزنس کونسل
سید یاور علی، مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج رچرڈ مورن، چیئرمین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج سلیمان مہدی، صدر کے سی سی آئی جنید اسمعیل مکدا،
صدر لاہور چیمبر الماس حیدر، چیئرمین اپٹما سید علی احسن، صدر ایف پی سی
سی آئی انجینئر ڈارو خان اچکزئی، صدر سیالکوٹ چیمبر خواجہ مسعود اختر اور
نمائندہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن شامل تھے۔
بزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک میں اقتصادی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
دوران
ملاقات وزیرِ خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ
توانائی عمر ایوب خان، مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عشرت حسین،
چئیرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف بھی شریک تھے۔