Mar 04, 2019 07:33 pm
views : 492
Location : Ministry of Foreign Office
Islamabad- Pakistan welcomes OIC Resolution against Indian aggression
اسلام آباد، پاکستان خطے میں امن کا داعی ہے، وزیر خارجہ
وزیر
خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت وزارت خارجہ میں اہم مشاورتی
اجلاس ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سابق سیکریٹریز خارجہ،
سفراء و وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دوران اجلاس پاک بھارت
کشیدگی سمیت اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ
محمودقریشی کا کہنا تھا کہ دنیا پر واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان خطے میں امن
کا داعی ہے۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف او آئی سی
کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
شرکاء اجلاس نے بہترین سفارتکاری پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی ۔
دوران اجلاس بہترین حکمت عملی کے لیے مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔