ڈیرہ مراد جمالی، ریلوے ٹریک پر بارودی دھماکا، جعفر ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
ڈیرہ مراد جمالی ریلوے ٹریک پر بارودی دھماکا ہوا۔ دھماکے سے کوئٹہ سے راولپنڈی
جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔
ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن سے جعفر ایکسپریس ٹرین جو کوئٹہ سے راولپنڈی
کیلئے روانہ ہوئی تھی کہ کچھ ہی فاصلے پر سٹی پولیس تھانہ کی حدود نیو بس
اڈا کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ بوگیاں
ریلوے ٹریک سے نیچے اتر گئی دھماکے کے بعد مسافر خوف و ہراس کے باعث چلانے
لگے خوش قسمتی سے ہوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے کے بعد پولیس اور
سیکورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور متاثرہ ٹرین کے چاروں
اطراف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے اپنے حصار میں لے لیا ۔
دھماکے کی نوعیت کے متعلق مزید تحقیقات پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم
کررہی ہے واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر نصیرآباد قربان علی مگسی. ایف
سی کے کمانڈنٹ سبی سکائوٹس چوہدری وقاراحمد، کرنل شکیل انجم تحصیلدار
بہادر خان کھوسہ سمیت دیگر جائے وقوعہ پر پہنچے۔