Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2019 12:03 pm views : 458

Location : Banking Court

Karachi- Zardari skips money laundering hearing as court extends bail
  • Urdu

کراچی، میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں پھر توسیع

 بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی ہے۔
کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کی کی سماعت ہوئی، قومی اسمبلی کے اجلاس میں مصروف آصف زرداری عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم فریال تالپور دیگر ملزمان کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش ہوئیں۔ ملیر جیل پولیس نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ انور مجید کی طبعیت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے سفر کرنے سے منع کیا ہے، ڈاکٹرز نے انور مجید کا میڈیکل سرٹیفکیٹ دیا ہے۔
دوران سماعت تفتیشی افسر کی جانب سے کیس میں ہونے والی پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا گیا جب کہ عدالت نے ملزمان کو کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی نقول فراہم کر دیں۔ ملزمان کے وکلا کی جانب سے سماعت 12 مارچ مقرر کرنے کی استدعا کی گئی جس کی مخالفت میں ایف آئی اے اور نیب نے عدالت سے سماعت 7 مارچ تک سماعت مقرر کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی۔
واضح رہے کہ میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید، عبدالغنی مجید اور حسین لوائی سمیت کئی اہم شخصیات نامزد ہیں۔ کیس میں انور مجید، عبدالغنی مجید ، حسین لوائی اور طحہٰ رضا گرفتار ہیں۔ نیب نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ نیب نے درخواست دائر کی ہے کہ بیکنگ کورٹ میں زیر التواء مقدمے کو اسلام آباد نیب کورٹ  میں منتقل کیا جائے۔ہمیں کیس کی کاپیز موصول ہوئی ہیں۔ درخواست کی پیشی 11 مارچ رکھی گئی ہے۔ ہمارا مدعا یہ ہے کہ مقدمہ منتقل نہیں ہوسکتا تاہم عدالت کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہوگا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved