اسلام آباد، انٹرنیشنل بیکیولریٹ ڈپلومہ پروگرام کے زیر اہتمام سالانہ ویژول آرٹ نمائش 2019ء کا انعقاد
انٹرنیشنل بیکیولریٹ ڈپلومہ پروگرام کے زیر اہتمام سالانہ ویژول آرٹ نمائش 2019ء کا انعقاد کیا گیا۔ پی این سی اے میں ہونے والی نمائش میں بہترین پینٹنگز رکھی گئیں جنہیں حاضرین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
نمائش میں شرکت کرنے والی جویریہ علی کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے چار طلباء نے دو سال بعد ایک نمائش میں حصہ لیا ہے۔ یہ نمائش عوام کیلئے ہے۔ طلباء نے اپنے فن مصوری میں مختلف چیزوں کو اجاگر کیا ہے جس میں شناخت، حقیقت اور معاشرے پر بات کی گئی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ طلباء کے کام کو مزید سراہا جائے۔
نمائش میں شریک ناصر کھسرو کا کہنا تھا کہ نمائش میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز ہے بنیادی طور پر ہمارے ڈپلومہ پروگرام کے طلباء نے نمائش میں اپنا آرٹ ورک دکھایا ہے۔ یہ آرٹ ورک آنے والے طلباء کیلئے کردار سازی میں استعمال میں لایا جائے گا۔
نمائش میں حصہ لینے والی ایک طالبہ حجاب رضوان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے پینٹنگ میں ایک سفر کو پرویا ہے اور دنیا کو پیراڈکس کے طور پر سامنے لائی ہوں۔