Mar 05, 2019 01:34 pm
views : 447
Location : parliment House
Islamabad- Parliamentarian kingdoms indian aggression
اسلام آباد، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار ہوگیا، اراکین پارلیمنٹ
اراکین پارلیمنٹ نے وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود بھارتی فضائیہ کے پائلٹ کو واپس بھارت بھیجنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس فیصلے سے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا ہے۔
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے بھارت او رپاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے ، ایئر فورس نے جس طرح سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ کو اپنی تحویل میں لیا لائق تحسین تھا اور پھر وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ کو واپس بھیج کر ایک اچھا پیغام دیا گیا تاہم اس کے باوجود بھارت اپنی شیطانیوں سے باز نہیں آرہا۔
مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی سلیم ضیاء کا کہنا تھاکہ وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے کیا جانے والا فیصلہ بہترین تھا۔ جس کو بہت سارے ممالک نے سراہا ہے۔ یہی ہمارے اور بھارت کے رویئے میں فرق ظاہر کرتا ہے انہوں نے حملہ کیا لیکن ہم نے اس کے باوجود بھارتی پائلٹ کو واپس بھیجا یہ ان پر منحصر تھا کہ وہ اس کا کیا مثبت جواب دیتے لیکن بدقسمتی سے ان کا ہنوز کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔ پاکستان اور بھارت کے رویئے کو پوری دنیا نے دیکھا۔ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔