Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2019 03:25 pm views : 370

Location : Domestic Place

Islamabad- Acknowledge Hindu community services for Pakistan, Spokesperson
  • Urdu

 ہندو برادری کی ملک کیلئے  خدمات تسلیم کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر, ہندو برادری کی ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز پر، پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کے لیے خدمات تسلیم کرتاہے اور اپنوں کی طرح سمجھتے ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اقلیتی برادری کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے تھے ، جس کے بعد تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا حکومت ایسے فضول ریمارکس کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا مودی کےاقدامات کی وجہ سےبھارت کوجگ ہنسائی کاسامناکرناپڑا، بھارتی عوام بھی سوچتے ہیں مودی نے الیکشن مہم کیلئے کیا کچھ نہیں کیا، مودی نے جنگی جنون کی وجہ سےاپنی ہی الیکشن مہم کابیڑہ غرق کردیا ہے۔
اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق کا کہنا تھا کہ صوبائی وزیر کی جانب سے پہلے بھی غیر ذمہ دارانہ بیانات سامنےآ چکے ہیں ،اگر وہ ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved