Mar 05, 2019 04:48 pm
views : 484
Location : Domestic Place
Islamabad- China ready to play role for tension erase Between Pakistan and India
اسلام آباد، چائنہ پاک بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی ختم کرنے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے، ڈپٹی ایمبیسیڈر چائنا
چائنا کے
ڈپٹی ایمبیسیڈر اور سی پیک نائب ہیڈ لی جان ژاؤ نے سینیٹر رحمان ملک سے
انکے گھر پر ملاقات کی۔سینیٹر رحمان ملک اور لی جان ژاؤ نے پاک چائنہ
تعلقات سمیت موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر رحمان ملک
اور لی جان ژاؤ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا
اظہار بھی کیا۔
لی جان ژاؤ کا کہنا تھا کہ
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، دونوں ممالک آپس کے مسائل کا حل ڈائیلاگ کے
ذریعے حل کریں۔ چائنہ کی ہمیشہ خواہش رہی ہے کہ خطے میں امن و امان اور
ترقی ہو۔
چائنہ پاکستان و بھارت کے درمیان موجودہ کشیدگی ختم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
اس
موقع پر سینیٹر رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ امن و امان کے بغیر ترقی ممکن
نہیں، جنگ پورے حطے کو بری طرح متاثر کرے گا۔سی پیک جس انداز سے ترقی کر
رہا ہے و پاک چائنہ دوستی بڑھتی جارہی ہے دشمن سے برداشت نہیں ہورہا ہے۔سی
پیک انشاءاللہ دن بدن ترقی کریگا اور پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی۔پاک
چین تعلقات مثالی ہے جس پر دونوں ملکوں کے حکومتوں اور عوام کو فخر ہے۔پاک
چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے جو روز بروز مضبوط ہوتی جا رہی ہے۔