Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 05, 2019 07:04 pm views : 479

Location : saddar area

Karachi- inflation increase in country
  • Urdu

کراچی، ملک میں مہنگائی کی شرح8.21 فیصد کی سطح پر جا پہنچی

 رواں مالی سال 19-2018 کے آٹھویں ماہ فروری کے دوران مہنگائی کی شرح 8.21 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری 2018-19 )کے دوران مہنگائی کی شرح اوسط 6.46 فیصد رہی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2019 کے مقابلے میں فروری 2019 میں افراط رز کی شرح میں 0.64اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری 2019 کے مقابلے میں فروری 2019 کے دوران سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 150فیصد تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبز مرچ 37فیصد، انار 11فیصد ، چکن 4فیصد ، مچھلی 2فیصد اور گندم ڈیڑھ فیصد مہنگی ہوئی۔
دوسری جانب سب سے زیادہ 13.46 فیصد کمی ایل پی جی کے نرخوں میں ریکارڈ کی گئی۔
آلو 9فیصد ، گوبھی 6.50فیصد ، انڈے 4فیصد جبکہ دالوں کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جنوری 2018کے مقابلے میں جنوری 2019 کے دوران سب سے زیادہ ٹماٹر کی قیمتوں میں 179فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ ادرک 16فیصد، بڑا گوشت ، چائے اور چینی 14فیصد ، چھوٹا گوشت 13فیصد ، گڑ 11فیصد ، گھی اور مچھلی 8فیصد مہنگے ہوئے۔
ایک شہری محمد الیاس مہنگائی کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو  بہت مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت کہہ رہی ہے کہ تنخواہیں بھی نہیں بڑھیں گی ، سرکاری ملازمین کو پرانی تنخواہوں پر ہی گزارا کرنا پڑے گا۔ روزانہ کی بنیاد پر چھ سات سو  روپے کمانے والے مزدور بھی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔
ایک اور شہری راشد علی  کا کہنا تھا کہ عوام پریشان ہے۔ تنخواہیں وہی ہیں لیکن مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
ایک دکاندارمحمد دانش  کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے بھی فروخت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔ غریبوں کی کچھ خریدنے کیلئے جیب اجازت نہیں دیتی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved