Mar 05, 2019 07:20 pm
views : 465
Location : different areas
Lahore Hotel and tourism Association protest
لاہور، ہوٹلز اینڈ ٹور ازم ایسوسی ایشن کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے امن ریلی کا انعقاد
لاہور ہوٹلز اینڈ ٹور ازم ایسوسی ایشن کے تحت پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے امن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ امن ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں عبارات درج تھیں جبکہ شرکاء کی جانب سے پاک فوج کے حق میں مسلسل صدا بھی بلند کی جاتی رہی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
ریلی میں شریک لاہور ہوٹلز اینڈ ٹور ازم ایسوسی ایشن کے عہدیدار ریاض بخاری کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان اور پاکستان آرمی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمیں یونٹس اور محاذ الاٹ کریں جہاں پر ہم آرمی کا ہر اول دستہ ثابت ہوں، جس طرح 65ء کی جنگ میں ہم نے بھارت کے دانت کھٹے کئے تھے ہم اسی جذبے کے تحت چاہتے ہیں کہ اب بھی ان کی پوری بٹالین کو گراکر واپس آئیں۔
لاہور ہوٹلز اینڈ ٹورازم ایسوسی ایشن کے ایک اور عہدیدار ملک اسلم کا کہنا تھا کہ میں مودی سرکار کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں نے جس قوم کو للکارا ہے اس قوم کا ایک ایک بچہ شہادت کا رتبہ پانا چاہتا ہے۔ اس حوالے سے لاہور ہوٹلز والے بھی اپنا بھرپور کردارا دا کریں گے۔