Mar 05, 2019 09:45 pm
views : 463
Location : Domestic Place
Karachi- Former Submariner,Vice Admiral (r) Asif Humayun Interview
کراچی،پاکستان نیوی بھارتی آبدوز کو آسانی سے نشانہ بنا سکتی تھی،وائس ایڈمرل (ر) آصف ہمایوں
سابق سب میرینر وائس ایڈمرل (ر) آصف ہمایوں کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت میں انتخابات جاری ہیں تب تک جنگ کا ماحول بنا رہے گا۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی پانیوں میں
بھارتی آبدوز کی مبینہ دراندازی کی کوشش پر وائس ایڈ مرل (ر)آصف ہمایوں کا
کہنا تھا کہ بھارتی آبدوز خصوصی اکنامک زون میں تھی جو پاکستان میں آنے
والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنا سکتی تھی تاہم قوانین کے مطابق پاکستان
بھارتی آبدوز کو نشانہ نہیں بناسکتا تھا ۔
سابق سب میرینرکا مزیدکہنا
تھا کہ پاکستان نیوی نے جس طرح اس آبدوز کا سراغ لگایا وہ ایک پیشہ ورانہ
کامیابی ہے انڈین آبدوز کو اس بات کا علم بھی نہیں ہوا کہ پاکستان نے اسکا
سراغ لگا لیا ہے جو پاک بحریہ کی بڑی کامیابی ہے اس صورتحال میں پاکستان
نیوی اس آبدوز کو آسانی سے نشانہ بنا سکتی تھی تاہم ایسا نہیں کیا گیا جو
اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کسی قسم کی جارحیت نہیں چاہتا پاکستان
امن پسند ملک ہے۔
وائس ایڈ مرل (ر)آصف ہمایوں کا مزید کہنا تھا کہ بھارت
جنگ نہیں کرنا چاہتا تاہم جب تک وہاں انتخابات ہو رہے ہیں تب تک وہ جنگ کا
ماحول بنائے رکھانا چاہتا ہے۔