اسلام آباد، میری شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، معروف فرنچ فٹبالر نکولس اینیلکا
پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کو پروان چڑھانے کیلئے معروف فرنچ فٹبالر نکولس اینیلکا اسلام آباد پہنچ گئے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نکولس اینیلکا کا کہنا تھا کہ میری
شرکت سے پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اسلام قبول کرنے
کے بعد میرا پاکستان کے ساتھ خاص تعلق ہے۔ یقین ہے کہ لاہور اور کراچی میں
میرا دورہ اپنی نوعیت کا اہم دورہ ثابت ہوگا۔
نکولس اینیلکا نے مزید کہا کہ الحمدو اللہ میں اس پروجیکٹ کا حصہ ہوں۔
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاہم بہترین کھلاڑی تیار کرنا آسان نہیں
تاہم میں پاکستان کا فٹبال کی دنیا میں بہترین مستقبل دیکھ رہا ہوں وہ دن
دور نہیں جب یہاں کے کھلاڑی عالمی دنیا کے بہترین کلبز میں کھیل پیش کرکے
پاکستان کا نام روشن کریں گے۔