Mar 06, 2019 11:48 am
views : 437
Location : NAB Headquarters
Islamabad- Aisha Gulalai Reference file in NAB against PM Advisor Abdul Razzaq Dawood
اسلام آباد، عائشہ گلالئی نے مہمند ڈیم کا ٹھیکہ عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو دینے پر نیب میں درخواست دائر کردی
پاکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے مہمند ڈیم کا
ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کی کمپنی کو دینے پر نیب میں
درخواست دائر کردی۔
نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال سے
ملاقات کے دوران ثبوتوں کے ساتھ ریفرنس دائر کردیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ جس
طریقے سے چیئرمین نیب دلیری اور بہادری سے اپوزیشن اور حکومت کے خلاف بلا
امتیاز کارروائی کررہے ہیں ان کارروائیوں سے نیب پر ہمارا اعتماد قائم ہوا
ہے۔ نیب اس وقت جہاد کررہا ہے، اس پر بہت حملے ہوئے ہیں لیکن پوری پاکستانی
قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا اقدام مہمند ڈیم جس میں پاکستانی
عوام نے چندے جمع کئے۔ 309 ارب روپے کا میگا ٹھیکہ وزیر اعظم کے مشیر
عبدالرزاق داؤد کو دلوایا گیا ، حکومتی عہدے کا ناجائز استعمال ہوا۔ معاملے
کی تحقیقات کروائی جائیں۔ مہمند ڈیم پاکستانی عوام کے چندے سے تعمیر ہورہا
ہے۔ ۔ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔