Mar 06, 2019 11:45 am
views : 481
Location : National Press Club
Islamabad- Islamabad- Candle Light Vigil in Remembrance Javed Bhutto
اسلام آباد، معروف دانشور جاوید بھٹو کی یاد میں شمعیں روشن
امریکا میں قتل ہونے والے سندھ کے معروف دانشور اور فلسفی جاوید بھٹو کی
یاد میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر
جاوید بھٹو کی پاکستان کیلئے خدمات پر انہیں زبردست انداز میں خراج عقیدت
پیش کیا گیا۔
سماجی رہنماء ڈاکٹر رخشندہ پروین کا کہنا تھا کہ بہترین دانشور ڈاکٹر جاوید
کے قتل کا بہت افسوس ہے، وہ زندگی دینے کیلئے جیتے تھے۔ وہ ہمیشہ تربیت
کرتے رہتے تھے وہ حقیقی معنوں میں دانشور تھے ، عظیم دانشور کا قتل ہمارا
بہت بڑا نقصان ہے۔
تعزیتی تقریب میں شریک عالیہ امیر علی کا کہنا تھا کہ جاوید بھٹو میرے
پھوپھا تھے۔ وہ گزشتہ دو دہائیوں سے امریکا میں مقیم تھے۔ آج پوری دنیا میں
جس طرح انہیں یاد کیا جارہا ہے یہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ بہت عظیم
شخصیت تھے۔ جاوید بھٹو ہمیشہ انتہائی شفقت سے پیش آتے اور نہایت ہی پیار
ومحبت سے ہر شخص سے ملا کرتے تھے۔ وہ دانشور ہونے کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے
کام کرتے تھے۔ انہوں نے نوجوانوں کی پوری کھیپ تیار کی۔ ان کے قول وفعل میں
مکمل مطابقت تھی جو کہ آج بہت کم لوگوں میں یہ صفت پائی جاتی ہے۔