کراچی، شہر قائد میں پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک
راشد منہاس روڈ پرمبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکوہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پرڈالمیا قبرستان کے قریب صبح 4 بجے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوگھرمیں ڈکیتی کے بعد فرارہورہے تھے کہ فائرنگ کی،
مقابلے میں ایک ملزم موقع پرہلاک جب کہ دوکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا
تھا جواسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
جناح اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا ہے۔
اے
ایس آئی نعیم اقبال کا کہنا تھا کہ ہم گشت پر تھے کہ اطلاع ملی گلشن جمال
میں ایک گھر کے اندرڈاکو گھس گئے ہیں۔اطلاع ملنے کے بعد جیسے ہی ہم وہاں
پہنچے تو پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی
فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرار
ہونے میں کامیاب ہوگیا۔