Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 06, 2019 03:08 pm views : 458

Location : Behria University

Islamabad- President urges need to train youth in Sci & Tech sectors
  • Urdu

اسلام آباد، نوجوان ملک کو نئے صنعتی انقلاب کی طرف لے کر جائیں گے، صدرمملکت

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا ہے کہ سماجی اور معاشی ترقی  کیلئے  نوجوانوں کی جدید دور سے ہم آہنگ تربیت کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔
 صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی اسلام آباد کی نجی یونی ورسٹی میں منعقدہ دوسری عالمی کانفرنس برائے کمیونی کیشن، کمپیوٹنگ اورڈیجیٹل سسٹم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کے دوران اس یقین کا  اظہار کیا کہ ملک کے نوجوان تکنیکی ترقی کے میدان میں اپنا لوہا مناتے ہوئے ملک کو چوتھے صنعتی انقلاب کی جانب لے کرجائیں گے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان تب ہی بنے گا جب قابل لوگ آگے آئیں گےا ور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہیں مصنوعی ذہانت کی ترویج کے لیے صدر مملکت کے خصوصی پروگرام کا حوالہ دیتے ہوئے کہ اس سے پاکستان کو ایک لاکھ سے زائد اے آئی او ر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے ماہرین تیارکرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹرعارف علوی نے بتایا کہ وہ جلد ہی 24 مختلف یونی ورسٹیز کے وائس چانسلرز سے ملاقات کریں گےاوراس میں پاکستانی سائنس دانوں کی باقاعدہ تعلیم اورتربیت کے لیے آمادہ کریں گے۔
اپنے خطاب میں انہوں نے ملک کو درپیش سائبرسیکیورٹی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چین ایک انتہائی جدید فائروال سسٹم اپنا چکا ہے اور اب پاکستان بھی ضرورت محسوس کررہا ہے کہ اس کے تمام سائبر سسٹم کی حفاظت کا ایک باقاعدہ نظام ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اس معاملے میں اہم کردارادا کریں گے۔ ہمیں اپنے بینکوں اور دیگر تمام اداروں کو ہیکنگ اورسائبر حملوں سے بچانا ہے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved