Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 06, 2019 04:46 pm views : 484

Location : Federation House

Karachi- Electricity prices 25%, sales tax and discount rates increases not acceptable, Trader Community
  • Urdu

کراچی، بجلی کی قیمتوں میں پچیس فیصد اضافہ، سیلز ٹیکس اور ڈسکاؤٹ ریٹ میں اضافہ خودکشی کے مترادف ہوگا، تاجر برادری

تاجربرادری نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بارہ بلین ڈالرز کا معاہدہ کرلیا ہے۔آئی ایم ایف کی شرائط پر پچیس فیصد بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سیلز ٹیکس اور ڈسکاؤٹ ریٹ میں اضافہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔
وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے صدر داور خان کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کی ہر ممکن کوشش ہے کہ معاشی شرح نمو میں اضافہ ہو اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ آئندہ ماہ اپریل میں چائنا میں منعقد ہونے والی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کیلئے فیڈریشن ایک وفد کے ہمراہ شامل ہوگا۔
معروف صنعتکار ایس ایم منیر کا کہنا تھا کہ معیشت کے حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ بجلی اور گیس کے نرخ مسلسل بڑھائے جارہے ہیں۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتوں کا پہیہ رک جائے گا۔ ہم وزیرا عظم کے بازو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ نرخ میں اضافے سے کاروباری نقصان ہوجائے گا۔ برآمد کنندگان کی مشکلات میں اضافے سے برآمدات نہیں بڑھ سکتیں۔
معروف صنعتکار مرزا اختیار بیگ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے بارہ بلین ڈالر کا پروگرام فائنل ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سامنے آئی ہیں، جن میں بجلی کی قیمتوں میں پچیس فیصد اضافہ یعنی 12 روپے 98 روپے سے بڑھ کر 16 روپے 24 پیسے کا ہوجانا یہ بہت بڑا اضافہ ہوگا۔ میکنزم جب تک ٹھیک نہیں ہوگا گردشی قرضے ختم نہیں ہوسکتے۔ پچیس فیصد ٹیرف کا یکمشت بڑھادینا خودکشی کے مترادف ہوگا۔ سیلز ٹیکس 17 فیصد سے اوپر تک لے جانے کی باتیں ہورہی ہیں ،یہ نقصاندہ حکمت عملی ہے۔ افراط زر ساڑھے 8 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 14 سے 15 فیصد پر لے جانا ممکن نہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved