Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 06, 2019 08:08 pm views : 479

Location : different areas

Karachi- Free of Cost Ambulance Service begins in City
  • Urdu

کراچی، شہر قائد میں سندھ حکومت اور امن فاؤنڈیشن  کے تعاون سے پہلی مرتبہ  مفت ایمبولینس سروس شروع

حکومت سندھ اور امن فاؤنڈیشن کے مابین  ایک معاہدے کے تحت پہلی مرتبہ  کراچی میں مفت ایمبولینس سروس شروع کردی گئی ہے۔ایمبولینس کی سہولت حاصل کرنے کیلئے  اب امن فاؤنڈیشن کوئی معاوضہ مریض سے نہیں لے گی بلکہ اس آپریشن کیلئے  آنے والے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں ابتدا میں حکومت سندھ نے امن فاؤنڈیشن کی 60ایمبولینس کی خدمات کیلئے  معاہدہ کیاہے اس معاہدے کے بعد اب کوئی بھی صارف امن فاؤنڈیشن کے فون نمبر1021پرفون کرکے ایمبولینس کی سہولت حاصل کی جاسکتی ہے۔
کراچی میں امن فاؤنڈیشن کی ایمبولینس کومریضوں کیلئے  مفت کرنے کیلیے پہلی بار اقدامات کئے  گئے ہیں۔
 ڈبلیو ایچ او  کے مطابق ہر ایک لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس لازمی ہوتی ہے مگرکراچی کی آبادی کے لحاظ سے صورتحال مختلف ہے۔کراچی میں ہر 3لاکھ افراد پر ایک ایمبولینس کی سہولت میسر ہے، اس حوالے سے حکومت سندھ نے کراچی میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت امن فاؤنڈیشن کی 200 مزید ایمبولینس سروسزکی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طورپر 60 بعدازاںرواں سال کے اختتام تک کراچی میں مزید140 ایمبولینس چلائی جائیں گی ۔
جنرل منیجر امن فاؤنڈیشن خاقان سکندر نے بتایا کہ ہماری حکومت سندھ کے ساتھ دو تین سال سے اس حوالے سے بات چیت چل رہی تھی۔ ویسے تو امن ایمبولینس کا آغاز دس برس پہلے ہوا تھا۔ شہر کراچی کی آبادی اور ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایمبولینسز کی استعداد کار کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ اس ضمن میں حکومت سندھ کے تعاون سے 60 ایمبولینسز پر عملدرآمد مکمل ہوچکا ہے۔ اب شہر کے باسی مفت ایمبولینسز سروس کو استعمال کررہے ہیں۔
خاقان سکندر نے مزید بتایا کہ حکومت سندھ نے جو گرانٹ دی ہے وہ ان 60 ایمبولینسز کو قائم رکھنے کیلئے ہے۔ اس مرحلے کے بعد اب ہم دو سو ایمبولینسز کے ہدف کی طرف بڑھ رہے ہیں جو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے فریم ورک کے تحت چلے گی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved