Mar 06, 2019 08:32 pm
views : 508
Location : National Assembly
Islamabad- Pulwama attack reaction of locals against Indian atrocities, Bilawal Bhutto
اسلام آباد، وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کو حوالےکرنے میں
جلد بازی کی، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب
کشیدگی میں کمی چاہتےہیں لیکن وزیر اعظم نے بھارتی پائلٹ کو حوالےکرنے میں
جلد بازی کی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا
کہ مشکل کی گھڑی میں عسکری قیادت کا کردار قابل تحسین ہے، آرمی چیف
کوسراہتے ہیں کہ جنہوں نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، پاک فضائیہ نے ثابت
کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فورس ہے، قوم کو پائلٹ حسن صدیقی پر فخر ہے، ایل
اوسی پر شہادت پانے والے جوانوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، خارجہ پالیسی
اور دہشت گردی کے معاملات پر ہم قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ ہیں، ہم سب
کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کو حوالےکرنے میں
جلدی کی۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا،
اس جارحیت کی ذمہ داری بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی پر عائد ہوتی ہے،
مودی گجرات کےمسلمانوں کاقاتل ہے، گجرات کاقصاب کشمیریوں کاقتل عام
کررہاہے، گجرات کے قصاب کو دنیا جلد بھولنے والی ہے۔
کشمیر کی صورت حال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خودکش
حملہ مقامی نوجوان نےکیا، کشمیریوں کو ان کا حق ملے تو وہاں خود ہی امن
آجائے گا، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی فائلوں پردھول بیٹھ گئی ہے، حکومت
نے او آئی سی اجلاس میں شرکت نہ کرکے غلط کیا، ہم نے او آئی سی میں اپنا
کیس پیش کرنے کا موقع ضائع کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے بجلی گیس اور مہنگائی بم کی تبدیلی
دی ہے ، ایک مالی سال میں 3 بجٹ پیش کیے گئے۔ اس حکومت نے تو ادویات کی
قیمتیں بھی بڑھا دیں، اس ملک کے پاس بہت سے وسائل ہیں ، ہم نے حکومت کی
جانب سے پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لئے کوئی اقدامات نہیں
دیکھے ، ہم نے کوئی اصلاحات نہیں دیکھی ، ہم نے کوئی اداراجاتی اصلاحات
نہیں دیکھیں۔