Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 07, 2019 01:33 pm views : 376

Location : Supreme Court of Pakistan

Islamabad- SC takes notice of delay in Musharraf's treason trial
  • Urdu

اسلام آباد، پرویز مشرف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف جسٹس

 سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کے فیصلے میں تاخیر کی رپورٹ طلب کرلی۔
سپریم کورٹ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے رجسٹرار خصوصی عدالت سے مقدمے میں تاخیر پر رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار خصوصی عدالت 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں اور ٹرائل میں تاخیر کی وجوہات بیان کریں۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ نئی خصوصی عدالت تشکیل پاچکی ہے، تو پھر پرویز مشرف کا ٹرائل کیوں رکا ہوا ہے، حکومت انہیں واپس لانے کے لیے کیا کررہی ہے، پہلے یہ تاثر دیا گیا کہ ای سی ایل سے ان کا نام عدالت نے نکالا ہے، لیکن پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنا حکومت کا کام تھا، انہیں واپس لانا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ پرویز مشرف 342 کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نہیں آتے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ انکاری ہیں، کیا ملزم کے ہاتھوں عدالت یرغمال ہوسکتی ہے، کیا ملزم جان بوجھ کر نہ آئے تو عدالت بے بس ہوجاتی ہے، کوئی ملزم چھوٹا بڑا نہیں ہوتاسب برابر ہوتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اٹارنی جنرل پرویز مشرف کو واپس لانے کے اب تک کے اقدامات سے آگاہ کریں اور وفاقی حکومت کی جانب سے جواب جمع کروائیں، آئندہ سماعت پر تعین کریں گے کہ پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی کارروائی کو کیسے آگے بڑھایا جائے۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نومبر 2007 میں ملک میں ایمرجنسی نافذ کر کے آئین توڑنے کے جرم میں آئینِ کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری  کا مقدمہ درج ہے۔ عدالت میں پیش نہ ہونے اور مقدمے کا سامنا نہ کرنے پر انہیں اشتہاری اور مفرور قرار دیا جاچکا ہے۔ پرویز مشرف عرصہ دراز سے بیرون ملک مقیم ہیں۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved