Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 07, 2019 03:11 pm views : 337

Location : Ministry of Foreign Office

Islamabad- Luxembourg FM Jean Asselborn offers mediation between Pakistan, India
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی  کیلئے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے، وزیرخارجہ لکسمبرگ

 لکسمبرگ کے وزیرخارجہ جین ایزلبورن کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے جس میں کمی  کیلئے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے جبکہ بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لکسمبرگ کے وزیرخارجہ
جین ایزلبورن  کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو احساس ہے پاکستان میں دہشت گردی، نفرت کا نشانہ خود مسلمان بنتے آئے ہیں، پاکستان اور یورپی یونین میں سمٹ سطح پر مذاکرات سے متعلق بھی بات ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،پاکستان کے ساتھ ماضی میں بھی اظہار یکجہتی کیا ہے، یورپی یونین کوخدشہ ہے پاکستان میں اقلیتوں کیلیے جگہ کم ہورہی ہے۔
لکسمبرگ کے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان مسلح تنازع کسی کے حق میں نہیں، وزیراعظم کے کشیدگی میں کمی کے اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں اور بھارتی پائلٹ کی واپسی پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جب کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلیے یورپی یونین کردار ادا کررہی ہے۔
لکسمبرگ کے وزیرخارجہ
جین ایزلبورن  نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، چاہتے ہیں کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے جلد حل ہو، افغانستان میں امن سے پورے خطے میں استحکام ہوگا، افغانستان میں امن کیلیے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں جب کہ پاکستان کیلیے افغانستان میں اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔
دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ لکسمبرگ سے توانائی،مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی، یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں، لکسمبرگ کے وزیرخارجہ سے خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے اقدامات پر بھی روشی ڈالی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved