Mar 07, 2019 03:35 pm
views : 415
Location : President House
Islamabad- President Dr Arif Alvi addresses to Ceremony
اسلام آباد، اسلام میں خواتین کو وراثت میں ہر طرح کے حقوق حاصل ہیں، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ اسلام میں خواتین کو وراثت میں ہر
طرح کے حقوق حاصل ہیں۔ اسلام نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی خصوصی تلقین
کی ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ایوان صدر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام بہترین معاشرے
کے قیام پر زور دیتا ہے۔ دین کا بنیادی جزو انسانی حقوق ہے۔
صدر مملکت کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوریت کے استحکام کیلئے کوشاں ہیں۔
جمہوریت میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ اسلام بہترین معاشرے کے قیام پر زور
دیتا ہے۔