Mar 07, 2019 07:00 pm
views : 479
Location : Election Commission of Pakistan
Islamabad- ECP committed to support women’s participation in elections
اسلام آباد، صنفی برابری کی وجہ سے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، چیف الیکشنر کمشنر
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کا کہنا ہے کہ صنفی برابری کی وجہ سے خواتین کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے خواتین کےعالمی دن کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے خواتین معاشرے کا
اہم حصہ ہیں۔ 2018 جنرل الیکشن میں خواتین کی شرکت خوش آئند ہے، پاکستان 2030 کے ایجنڈے کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ صنفی برابری کی وجہ سے خواتین کو مین اسٹریم
میں شامل کیا جا رہا ہے، مرد وخواتین کی تعداد میں فرق ختم کرنے کے اقدامات
کررہے ہیں۔ سول سوسائٹی کے ساتھ صنفی برابری کی تجاویزپرکام کررہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر نے مزید کہا کہ خواتین ووٹرزکی رجسٹریشن نادرا، اسٹیک
ہولڈر کے بغیر ناممکن ہے، الیکشن کمیشن قوانین اورووٹ سے آگاہی کے لیے کام
کررہا ہے۔
واضح رہے کہ 8 مارچ کو ہرسال پاکستان سمیت دنیا بھرمیں خواتین کاعالمی دن
منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی اہمیت کو تسلیم کرنا
اوران کے حقوق سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے