کراچی، خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ہوم بیسڈ وومن ورکرز کے تحت شمعیں روشن کی گئیں
عالمی محنت کش خواتین کے دن کے حوالے سے ہوم بیسڈ وومن ورکرز کی جانب سے ان
تمام عورتوں خصوصاً ان محنت کش عورتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں
روشن کی جنہوں نے نہ صرف عورت حقوق کیلئے جدوجہد کی بلکہ سماج میں ہونے
والے دیگر تمام ناانصانیوں کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے جبر کی قوتوں کو
للکارا ۔
یونائیٹڈہوم بیسڈ وومن وکررز یونین کی جنرل سیکرٹری سائرہ فیروزنے کہا کہ
محنت کش عورتوں کی اعظیم انقلابی رہنما کامریڈ کلارا ڑیٹکنکی تحریک اور
کوششوں سے سوشلسٹ انٹرنیشنل کی دوسری کانفرس برائے کام کرنے والی خواتین نے
اس دن کو عالمی طور پر منانے کا اعلان کیا اور آج پوری دنیا کی طرح
پاکستان میں بھی یہ دن عورتوں اور خصوصاً محنت کش عورتوں کیلئے ہر قسم کے
جبر سے آزادی کا دن بن گیا ہے۔
ہوم بیسڈ وومن ورکرز فیڈر یشن کی مرکزی رہنما شبنم اعظیم نے کہا کہ عورتوں
کی تحریک کی دخشاں روایت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اوکاڑہ کی کسان عورتوں ،
لیڈی ہیلتھ ورکرز، گھر مزدور عورتوں ، سانحہ بلدیہ کے متاثرہ عورتوں
اورزندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی محنت کار عورتوں نے کامیاب
جدوجہد کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔