Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Mar 07, 2019 09:54 pm views : 460

Location : Serena Hotel

Islamabad- better life for Public Government Priority, Says PM
  • Urdu

اسلام آباد، حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا اور ملک سے غربت کا خاتمہ کرنا ہے۔
آل پاکستان چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے، میرا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے، ملک سے غربت ختم کرنا اور غریبوں کے لیے اسپتال بنانا میرے مقاصد میں شامل ہے، قوم پر اعتماد ہے، جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تاجر برادری کے تعاون کے بغیر ترقی ممکن نہیں اس لیے ہم بھرپور کوشش کریں گے تاجروں کی تمام مشکلات دور کی جائیں اور حکومت تاجر برادری کو اوپر لانے کی پوری کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو ٹھیک کرنے میں مسائل آرہے ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات تک ہم ٹیکس اکٹھا نہیں کرسکتے، ایف بی آر ٹھیک نہ ہو سکی تو نئی ایف بی آر بنادیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قرضے کی قسطیں دو ہزار ارب کی ہیں، وفاقی حکومت شروع ہی خسارے سے ہوئی، 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 30 ٹریلین تک چلا گیا، قرضوں کی قسطیں واپس کرنی ہے اس لیے ہمارے لیے مشکل وقت ہے، ملک میں بہت سے سرمایہ کار آرہے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید سرمایہ کاربھی آئیں گے، اگر ہم نے صرف سیاحت کا شعبہ ہی بہتر کرلیا تو خسارہ پورا ہوجائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ لوگ ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد ہی نہیں ہوگی، غلام ہی رہے گی، ٹیکس کا ایک ایک پیسا عوام پر خرچ کروں گا، ٹیکس نیٹ بہتر نہ ہوا تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے، حکومت نے اپنے اخراجات کم کر دیے ہیں، مانگنے والوں کی کوئی عزت نہیں کرسکتا لیکن جب تک ٹیکس نیٹ نہ بڑھایا جائےمالی خسارہ کم نہیں ہوسکتا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved