اسلام آباد، خواتین
کے عالمی دن کے موقع پرقومی قیادت کا خواتین کو زبردست خراج تحسین
خواتین
کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت، وزیر اعظم، سپہ سالار اور ملک کی تمام
سیاسی جماعتوں کے سربراہان کے علاوہ مذہبی جماعتوں کے اکابرین سمیت سول
سوسائٹی کے سرگرم رہنمائوں نے خواتین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش
کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پرخواتین کے عالمی دن موقع پر کہا کہ خواتین
کے عالمی دن کے موقع پرمیں محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتا
ہوں جوتحریک آزادی کے دوران ہرقسم کے حالات میں قائد اعظم محمد علی جناح
کے شانہ بشانہ کھڑی رہیں۔ملکی ترقی میں کردار ادا
کرنے کیلئے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خواتین کے عالمی
دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ
خواتین چاہے یونیفارم میں ہوں یا گھر پر ان کا کردار بہت اہم ہے، خصوصی طور
پر شہداؤں کے گھروں میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے جبکہ عظیم پاکستانی
خواتین ملک کی ترقی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔
خواتین
کا عالمی دن امریکی جیل میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے منسوب کرنے کی قرارداد
پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سیمابیہ
طاہر نے اپنی قرارداد میں کہا کہ
دنیا 8 مارچ کی اہمیت کو تو سمجھتی ہے لیکن ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے
اہل خانہ کے دکھ اور تکلیف کو سمجھنے سے قاصر ہے، ڈاکٹر عافیہ 2003 سے آج
تک امریکی فوجیوں کے ناقابل بیان بہیمانہ مظالم اور تشدد برداشت کر رہی
ہیں، لیکن ان کی رہائی کے لئے کوئی بھی تدبیر کارگر نہیں ہو سکی، صوبائی
اسمبلی پنجاب کا یہ ایوان 8مارچ2019 کے دن کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے صبر و
عظمت کو سلام کرتے ہوئے انہی کے نام سے منسوب کرتا ہے۔قرارداد میں وفاقی
حکومت، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام بین
الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کو ممکن
بنایا جائے۔
حریت رہنماءیسیٰن ملک
کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج پوری دنیا خواتین کا
عالمی دن منا رہی ہے ،مگر دنیا نے کبھی سوچا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں
بھی عورتیں اور بچیاں بستی ہیں،جہاں سب سے بڑی قابض فوج ہے جہاں آدھی تعداد
بیواؤں کی ہے،جہاں ماؤں کو پتہ ہی نہیں کہ ان کے بچے کہاں چلے گئے،میں
پوری دنیا سے اپیل کرتی ہوں کہ ہمارے حقوق ہمیں کب ملیں گے،ہماری قیادت اور
بچوں ، خواتین پر ٹارچر کیا جا رہا ہے،کشمیر کی عورت آج انصاف چاہتی ہے ،
بچہ بچہ چاہتا ہے کہ ہماری آواز سنی جائے۔