اسلام آباد، چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ
چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا ۔
ترجمان کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کو موجودہ صورت حال میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔