خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیک کاٹا گیا
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے خطاب کیا۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خواتین کو بااختیار بنانے
کا تصور مغرب سے نہیں آیا۔فاطمہ جناح اور دیگر عظیم خواتین دنیا میں اپنا
لوہا منوا چکی ہیں۔فاطمہ جناح اور بی اماں ہماری خواتین کیلئے مثال
ہیں۔خواتین کو بعض جگہ مشکلات کا سامنا ہے اور یکساں حقوق حاصل نہیں۔مختلف
شعبوں میں خواتین گرانقدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔
وفاقی
وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل
سکتا۔خواتین کو محفوظ اور بہتر ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم
عمران خان کا وژن ہے کہ خواتین کو یکساں مواقع اور حقوق فراہم کیے جائیں
۔حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔