Mar 08, 2019 06:14 pm
views : 622
Location : different areas
Karachi- Pakistanis condemn Indian aggression, offers the full support to Government and Forces
کراچی، کشیدگی کا خاتمہ خطے میں قیام امن کیلئے ناگزیر ہے، عوام
عوام نے پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے
کہ کشیدگی کا خاتمہ خطے میں قیام امن کیلئے ناگزیر ہے۔ جنگ کسی بھی مسئلے
کا حل نہیں ہے۔ دونوں ممالک میں امن واستحکام کو فروغ دینے کیلئے اقدامات
اٹھائے جانے چاہئیں۔
اس حوالے سے ایک شہری محمد عمارکا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی دراصل
امریکی سازش کا حصہ ہے۔ امریکا نے افغانستان پر جنگ مسلط کی ہوئی ہے ،
بنیادی طور یہ جنگ پیسے اور معدنیات کے ذخائر پر حکمرانی کی جنگ ہے جس کے
ذریعے امریکا اپنے مقاصد حاصل کرتا ہے جنگی طو رپر ساز وسامان تیار کرکے
دو ممالک کو آپس میں لڑواکر اپنے ہتھیار فروخت کرتا ہے اور ہتھیاروں کی
فروخت کیلئے وہ سارے کے سارے معاملات کو الجھاتا ہے۔ بھارت کو امریکا کی
سرپرستی حاصل ہے۔
ایک بزرگ شہری عبدالواحدکا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام ہے، اسلام کے معنی
امن ہے، ہم امن چاہتے ہیں، ہر ایک کے ساتھ چاہے وہ امریکا ہو ساؤتھ افریقا
ہو، بھارت ہو چائنا، ایران ہو ہم سب کے ساتھ امن چاہتے ہیں۔ اگر کوئی ملک
دراندازی کرے گا تو ہم دفاع کریں گے۔ دفاع کرنے والے حاوی ہوتے ہیں۔